ٹیکنالوجی
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) یورپین یونین نے اپنے خود مختار دفاع اور دیگر ضروریات کیلئے 2029ء تک 348 سیارے خلا میں پہنچانے کا منصوبہ بنا لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی سطح پر 348 سیٹلائٹس پر مشتمل نیٹ ورک کا منصوبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔
کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ہم نے آئی آر آئی ایس 2 سیٹلائٹ نیٹ ورک کو مکمل پیمانے پر فعال کرنے کیلئے مذاکرات مکمل کر لیے ہیں۔
مزید برآں سیاروں کا یہ نیٹ ورک 2029ء تک یورپی یونین میں ہنگامی خدمات اور دفاع کیلئے محفوظ اور خودمختار مواصلاتی رابطے فراہم کرے گا۔