پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور

پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور

سپارکو کے مطابق کانفرنس میں عالمی ماہرین نے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات کی بروقت نگرانی میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا۔

سیٹلائٹ کے ذریعے فضائی آلودگی، جنگلات اور گلیشیئرز کی نگرانی کی اہمیت اجاگر کی گئی، جبکہ شدید بارشوں، خشک سالی اور زرعی پیداوار کی نگرانی کے لیے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی گفتگو ہوئی۔

سپارکو کے مطابق قدرتی آفات سے بروقت آگاہی اور نقصانات کم کرنے کے لیے قبل از وقت انتباہی نظاموں میں خلائی معلومات کے استعمال پر زور دیا گیا۔ سیلاب سے بچاؤ اور موسمیاتی خطرات میں کمی کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

کانفرنس میں فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے تخمینے اور موسمیاتی خطرات سے متاثرہ شعبوں کے لیے مالی معاونت کے اقدامات میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سپارکو کے مطابق ماہرین نے ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور خلائی ٹیکنالوجی سے استفادے کی اہمیت پر زور دیا۔