مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن کا مسئلہ قانون سازی سے حل ہوگیا: طاہر اشرفی

مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن کا مسئلہ قانون سازی سے حل ہوگیا: طاہر اشرفی

حافظ طاہر اشرفی نے مدارسِ عربیہ، ذمہ داران، وفاقوں اور تعلیمی بورڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن کے مسئلے کے حل پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد، مسلسل مشاورت اور تعاون سے مدارسِ عربیہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا، متحدہ مدارس کونسل، قومی پیغامِ امن کمیٹی اور تمام وفاقوں کی مشترکہ کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن کے مسائل کا حل ایک اہم کامیابی ہے۔