پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی مشن پر روانگی کے لئے تیار

پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی مشن پر روانگی کے لئے تیار

پاکستانی خلا باز بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن کا سفر کرے گا اور وہ اس خلائی اسٹیشن پر جانے والا پہلا غیر ملکی خلا باز ہوگا۔

پاکستان کے دو امیدواروں محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں تربیت مکمل کرلی ہے، جن میں سے ایک کو تاریخی مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

شینزو-24 مشن کے باضابطہ لوگو میں پاکستان کا قومی پھول چنبیلی بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی خلا باز خلا میں مائیکرو گریویٹی کے ماحول میں سائنسی تحقیق اور تکنیکی تجربات میں حصہ لے گا۔