امتحان میں فیل ہونے کا خوف، طالبہ نے خودکشی کر لی

امتحان میں فیل ہونے کا خوف، طالبہ نے خودکشی کر لی

سعودی جریدے کے مطابق اسکندریہ شہر میں میٹرک کی ایک طالبہ نے امتحانات میں فیل ہو جانے کے خوف سے کثیرالمنزلہ عمارت کی پانچویں منزل سے کود کو اپنی جان لے لی۔ خود کشی کرنے والی لڑکی کی شناخت یارا یاسر محمد کے نام سے کی گئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ امتحانات کی تیاری نہ ہونے کے وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار تھی اور اسے اپنی ناکامی کا ڈر تھا۔ 

جس عمارت میں لڑکی نے کود کر خود کشی کی اسی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا تھا اور اس کی خود کشی سے دو گھنٹے کے بعد امتحانات شروع ہونا تھے۔