لاہور: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کی پیٹو لڑکی نے 9 ہزار کیلوریز والا دیوہیکل برگر 22 منٹ میں چٹ کر دیا۔ کیٹ اوونز اس طرح کے کئی چیلنج اپنے نام کر کے خوب شہرت کما چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ہمپشائر سے تعلق رکھنے والی کیٹ اوونز نامی پیٹو لڑکی نے گوشت، مچھلی، مرغی سمیت مختلف اشیا سے بنا 9 ہزار کیلوریز والا دیوہیکل برگر اور فرنچ فرائز 22 منٹ میں کھانے کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف چیلنج اپنے نام کر لیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی چیلنج کر ڈالا۔ یہ ڈبل ڈیکر "برگر" اچھے اچھوں کے پیٹ میں "گڑبڑ" پیدا کرنے کے حوالے سے مشہور ہے لیکن کیٹ کے کیا کہنے جس کیلئے یہ برگر چٹ کرنا منٹوں کا کھیل ہے۔
واضح رہے کہ پیٹو لڑکی اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہے ۔