ایمازون سے اشیا آرڈر کرنیوالا شرارتی طوطا

ایمازون سے اشیا آرڈر کرنیوالا شرارتی طوطا

اس طوطے کا نام راکو ہے جو برکشائر کے رہائشی میریون وسکنیوسکی نامی شخص نے پال رکھا ہے۔ یہ ایمازون سے تربوز، گوبھی اور آئسکریم زیادہ خریدتا ہے اس کے علاوہ وہ پتنگ، بلب اور ایک کیتلی بھی خرید چکا ہے۔

میریون کا کہنا ہے کہ مجھے راکو کی اس عادت کا علم نہیں تھا لیکن جب میرے اکائونٹ سے پیسے کٹنے شروع ہوئے تو مجھے شک ہوا، میں نے نگرانی کی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ ایمازون سے مختلف اشیا آرڈر کر رہا تھا اور ان اشیاکی فہرست کافی طویل تھی۔