’’الیومیناتی‘‘نامی گیم میں نائن الیون اور کرونا وائرس کی پیش گوئی

Last Updated On 25 March,2020 09:52 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) کرونا وائرس نے ساری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اب اس وبا سے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیومیناتی ایک کارڈ گیم کا نام ہے جس کے بارے میں نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ 1994 میں لانچ کی گئی اس گیم میں نائن الیون، لاس ویگاس شوٹنگ اور کرونا وائرس کی پیش گوئیاں کی گئی تھیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔

ان گیم کے ایک کارڈ پر ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے آگ کے شعلے نکل رہے ہوتے ہیں۔ ایک اور کارڈ کا نام ’’ایپی ڈیمک‘‘ یعنی وبا ہے اوراس پر قرنطینہ بھی لکھا ہوا ہے۔ نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ اس گیم کے کارڈز پر آئندہ مستقبل میں ہونے والے واقعات کے متعلق بھی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔
 

Advertisement