بے وفائی کی سزا، کرونا وائرس کا شکار نوجوان لڑکی پر چھینک کر فرار

بے وفائی کی سزا، کرونا وائرس کا شکار نوجوان لڑکی پر چھینک کر فرار

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ نے دھوکہ دیا تھا، اس نوجوان میں گزشتہ دنوں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس نے گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

مریض نوجوان ہسپتال جانے کی بجائے کسی طرح لڑکی تک پہنچا اور اس کے قریب جا کر چھینک کر فرار ہو گیا۔اس واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ یہ وائرس ایسے ہی ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔