کتے کی قرنطینہ میں والی بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 08 April,2020 12:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لوگ قرنطینہ میں موجود ہیں، کچھ لوگ فراغت کے لمحات میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے اپنے گھروں پر محظوظ ہو رہے ہیں، اسی طرح کی ایک ویڈیو ناروے سے آئی ہے جہاں پر دو خواتین سمیت ایک شخص اپنے گھر میں والی بال کھیل رہے ہیں جبکہ اس کھیل میں ان کے ساتھ ان کا کتا بھی والی بال کھیل رہا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس یا کووڈ 19 کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔ اس وقت دنیا کے 200 سے زائد ممالک اس کی لپیٹ میں ہیں۔

چند روز قبل ٹینس سٹار کھلاڑی نوواک جوکوچ کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا کہ کھلاڑی گھر میں فرائی پین کے ساتھ ٹینس کھیل رہے ہیں، جبکہ کورونا کے ڈر سے کھلاڑیوں نے گھر کو ہی ٹریننگ سنٹر بنا لیا، ٹرائی تھیلون سٹار اور کراٹے ماسٹرز کی ورزشیں توجہ کا مرکز بن گئیں، سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 45 سیکنڈ میں ایک سو بیالیس "کور کرشر" Core Crusher کا چیلنج دے دیا۔

فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ساتھی کھلاڑیوں سمیت پرستاروں کو "کور کرشر"Core Crusher کا چیلنج دے دیا۔ ادھر آسٹریلیا میں ٹرائی تھیلون اسٹار آرون رائل Aaron Royle نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے ہوٹل کے کمرے کو ہی جِم بنا لیا۔ لاہور میں کیوکیشن کراٹے کی فائٹرز گھر کے لان میں اِن ایکشن، خوبصورت ککس بلکہ فلائنگ ککس کی ٹریننگ جاری ہے۔

دوسری طرف ایک ویڈیو ناروے میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گھر میں خود کو قرنطینہ کیے ہوئے چند لوگ گھر میں والی بال کھیل رہے ہیں، جبکہ اس کھیل میں ان کے ساتھ ان کا کتا بھی کھیل سے محظوظ ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا بڑی چالاکی کے ساتھ بالکل کھلاڑیوں کی طرح والی بال پھینک رہا ہے، خوبصورت میدان اور چاروں اطراف پہاڑوں پر مشتمل گراؤنڈ میں کھیل کو دیکھ کر شائقین محظوظ ہونے لگے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک مرد، دو خواتین والی بال کھیل رہے ہیں۔
 

Advertisement