لاہور کے شاہی قلعہ میں 400 سال قدیم سیوریج سسٹم فعال حالت میں دریافت

لاہور کے شاہی قلعہ میں 400 سال قدیم سیوریج سسٹم فعال حالت میں دریافت

شاہی قلعہ لاہور میں ایک اور دریافت نے سب کو حیران کر دیا، قلعہ میں صدیوں سے زمین کے اندر دبا ہوا سیوریج سسٹم سامنے آ گیا۔ 600 میٹر طویل نظام میں نکاسی آب کے تمام تقاضوں کو انتہائی مہارت سے پورا کیا گیا ہے۔ حتی کہ چھوٹی بڑی نالیوں پر مشتمل نظام میں مناسب روشنی کے انتظام کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر دورجہانگیری میں مکمل ہونے والے اِس نظام کی نالیاں، چار سو برسوں کے بعد بھی پوری مضبوطی کے ساتھ اپنی جگہ قائم ہیں جن میں پانی چلنے کےواضح آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔ نظام کی ٹیسٹنگ کے دوران اِس کی مکمل فعالیت نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ بلاشبہ اِس میں آج کے ماہرین کے لیے بھی سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔