تازہ ترین
  • بریکنگ :- سندھ اسمبلی،اپوزیشن ارکان نےاسپیکرڈائس کاگھیراؤکرلیا
  • بریکنگ :- اسپیکرصاحب !ان بکریوں کوچپ کرائیں،پی ٹی آئی رہنمادعابھٹو
  • بریکنگ :- لاڑکانہ میں میت کیلئےایمبولینس دستیاب نہیں،دعابھٹو
  • بریکنگ :- کراچی:تھر کے بچےبھوک سے مررہےہیں،دعابھٹو
  • بریکنگ :- ان کےپاس چین کاانیل کپور ہے،پی ٹی آئی رہنمادعابھٹو
  • بریکنگ :- کراچی:اسپیکرنےدعابھٹوکامائیک بندکردیا

سیارہ زہرہ پر حیات کے لیے ضروری گیس دریافت

Published On 16 September,2020 11:19 am

ہوائی: (روزنامہ دنیا) زمین کا پڑوسی سیارہ طویل عرصے تک حیات کیلئے غیرموزوں قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن اب اس کے گہرے بادلوں میں ایک اہم گیس کے آثار ملے ہیں جو حیات کی علامت ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ہوائی اور چلی میں واقع دوربینوں نے زہرہ کے گہرے بادلوں میں فاسفین گیس کے آثار دیکھے ہیں جس سے خیال ہے کہ وہاں عجیب و غریب خردنامئے موجود ہو سکتے ہیں۔ پیر کے روز ہفت روزہ نیچر میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ یہ ایک بہت اہم دریافت ہے لیکن اسے کسی سیارے پر زندگی کی موجودگی کی حتمی شہادت نہیں کہا جاسکتا۔

فاسفین گیس بعض تالابوں کے فرش اور کچھ جانوروں کی آنتوں میں پائی جاتی ہے۔ اس تحقیق کی شریک مصنفہ سارہ سیگر کہتی ہیں کہ ہم نے آتش فشانی عمل، بجلی کڑکنے اور چھوٹے شہابیوں سمیت تمام باتوں پر غور کرلیا لیکن ان میں سے کوئی بھی عمل فاسفین کی اتنی بڑی مقدار نہیں بنا سکتا۔