88 سالہ امریکی شخص کا زمین کی گولائی کے برابر پیدل سفر

Published On 17 September,2020 10:40 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) 88 سالہ امریکی شہری نے پیدل چل کر اتنا فاصلہ طے کرلیا جو زمین کے گرد چکر لگانے کیلئے کافی ہے یعنی وہ 24900 میل کا فاصلہ طے کرچکے ہیں جو زمین کے گھیرے کے برابر ہے۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہری بریڈ ہیڈاوے 1988 میں شدید بیمار ہوئے تھے تو ڈاکٹر نے انہیں روزانہ تین میل چلنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد وہ ایک دن میں 10،10 میل بھی چلے۔

اپنے سفر میں انہوں نے بہت جگہوں کی صفائی کی اور کہیں سے فالتو سامان بھی اٹھایا جسے بیچ کر وہ اب تک 7 ہزار ڈالر کما چکے ہیں۔ اپنے سفر کے دوران وہ امریکہ کے کئی شہروں میں گئے اور بہت سے دوست بھی بنائے۔
 

Advertisement