خطرناک طوفان اور سیلابی ریلے کو شکست دینے والے دلہا دلہن

خطرناک طوفان اور سیلابی ریلے کو شکست دینے والے دلہا دلہن

عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے جس سے کئی علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہوگئے اور لوگ اپنے گھروں یا ریلیف کیمپوں تک محدود ہوکر رہ گئے۔

ایسے میں ایک جوڑے جس نے کووڈ-19 کی پابندیوں کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسی ماہ ایک ہونے کا فیصلہ کیا تھا انہین عین شادی والے روز چرچ جاتے ہوئے بھپرے ہوئے سیلابی ریلے کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک ساتھ جیون بتانے کی قسم کھانے والے جوڑے نے سیلابی کو ریلے کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے پار کرنے کا فیصلہ کیا اور کووڈ-19 کے بعد سیلابی ریلے کو بھی مات دیتے ہوئے ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے۔

بہادر دلہا دلہن کی شادی لباس میں سیلابی ریلے کو پار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے دلہا دلہن کی دلیری کی تعریف کی اور شادی کی اس انوکھی تقریب پر مبارکباد بھی دی۔