برف بادل میں تبدیل، جہاز رن وے پر اترتے ہی غائب

Published On 05 December,2020 09:24 am

لندن: (روزنامہ دنیا) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 20 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جہاز رن وے پراترتے ہی غائب ہوگیا۔

ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ برفباری کی وجہ سے زمین نے سفید چادر اُوڑھ رکھی ہے۔ پائلٹ نے فضا میں یہ منظر دیکھا اور ایئر کنٹرولر سے طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت مانگی، جیسے ہی اُس کو اجازت ملی تو اُس نے بڑی مہارت کے ساتھ جہاز زمین پر اتارا۔

جہاز فضا سے زمین پر اترا اور پہیوں کی رگڑ سے فرش پر پڑی برف بادلوں کی طرح اڑنے لگی اور جہاز نظروں سے اوجھل ہوگیا اور ایسا منظر بن گیا جسے دیکھ کر چند لمحوں کیلئے صارفین بھی مبہوت ہو کر رہ گئے۔
 

Advertisement