نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں بے اولاد جوڑے نے بچھڑے کو اپنا بیٹا کر گود لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں پیش آیا۔ وجے پال اور اس کی بیوی راجیشوری دیوی کی شادی کو 15 برس گزر چکے ہیں لیکن یہ جوڑا تاحال اولاد کی نعمت سے محروم ہے۔
وجے پال کا کہنا ہے کہ ہم اپنے لالتو ( بچھڑے ) کو بالکل اپنا بیٹا سمجھتے اور اس سے اپنی اولاد کی طرح ہی پیار کرتے ہیں۔ راجیشوری دیوی کا کہنا تھا کہ جب بچھڑے کو جنم دینے والی گائے مری تو یہ یتیم ہو گیا تھا جس کے بعد ہم نے اسے بیٹا تسلیم کر کے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا۔