ناگو نامی عجیب الخلقت جاندار فرانسیسی آرٹسٹ کا بنا مجسمہ نکلا

ناگو نامی عجیب الخلقت جاندار فرانسیسی آرٹسٹ کا بنا مجسمہ نکلا

ان تصاویر میں ایک انسان نما مخلوق دریا کنارے بیٹھی دکھائی دے رہی ہے اور اس کے کیپشن میں برمی زبان میں لکھا گیا ہے کہ  ناگو نامی یہ جاندار میانمار میں پایا جاتا تھا اور اب معدوم ہوچکا ہے ۔

اس کی ہیئت انسان نما اور ایک ٹانگ ہوتی ہے، پشت پر ایک نوکدار سرا ہے اور اس کی رفتار انتہائی تیز ہے۔ اس انسان نما مخلوق کو ایک صارف نے پہچان لیا اور اس کی حقیقت کھل گئی کہ یہ فرانسیسی آرٹسٹ کے 2016 میں بنائے ہوئے مجسمے کی تصاویر ہیں۔