ایک انگوٹھی میں 12 ہزار سے زائد ہیرے جڑ دیئے، ورلڈ ریکارڈ قائم

ایک انگوٹھی میں 12 ہزار سے زائد ہیرے جڑ دیئے، ورلڈ ریکارڈ قائم

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہرشت کی کمپنی نے 30 نومبر 2020ء کو یہ ریکارڈ قائم کیا جبکہ پہلی مرتبہ انہیں یہ ریکارڈ بنانے کا خیال 2018ء میں آیا تھا۔

ہرشت بنسل نے جس انگوٹھی میں 12 ہزار 638 ہیرے جڑے اس کا نام  میری گولڈ  رکھا ہے جس کی بناوٹ گیندے کے پھول کے مشابہہ ہے۔ اس میں 38 اعشاریہ 8 قیراط کے قدرتی ہیرے جڑے گئے ہیں۔

بھارتی ثقافت میں گیندے کے پھول کو خوش حالی اور خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ قدرتی ہیروں سے جڑی اس انگوٹھی کا وزن 165 گرام یا 5.8 اونس سے کچھ زیادہ ہے۔

پچیس سالہ ہرشت اس سے قبل 2018ء میں 18 قیراط سونے کی بھی ایک منفرد انگوٹھی بنا چکے ہیں۔ میری گولڈ کا کارنامہ انجام دینے پر گزشتہ ماہ ہی ہرشت کو گنیز ورلڈ ریکارڈ ملا ہے۔

ہرشت سے قبل حیدرآباد کے ہال مارک جیولرز نے ایک انگوٹھی میں سات ہزار 801 ہیرے جڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جسے ہرشت بنسل توڑنے میں کامیاب رہے۔