انوکھا قدم، "گائے کی سائنس" سے متعلق امتحان لینے کا اعلان

Published On 06 January,2021 11:15 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) گائے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مودی حکومت کا عجیب اقدام، اگلے ماہ بھارت بھر میں "گائے کی سائنس" سے متعلق امتحان لینے کا اعلان کردیا۔

بی جےپی حکام کا کہناہے کہ گائے میں سائنسی راز چھپے ہوتے ہیں جنہیں اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں آن لائن امتحان لیا جائے گا سلیبس حکومت جاری کرے گی، پرچہ 12 زبانوں میں ہوگا، جس میں سو معروضی سوالات ہونگے ، جیتنے والوں کو بھارت کی لائیو اسٹاک کی وزارت انعامات اور سرٹیفکیٹ دے گی،
 

Advertisement