سپرماریو برادرز کا 35 سال پرانا گیم دس کروڑ میں نیلام

Published On 09 April,2021 11:12 am

ڈیلاس:(روزنامہ دنیا)سپرماریو برادرز کی 35 سالہ پرانی گیم کارٹریج اب چھ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جو پاکستانی روپوں میں دس کروڑ کے لگ بھگ ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیلاس میں واقع نیلامی کی کمپنی نے کہا ہے کہ سپرماریو برادرز کی گیم کارٹریج(کیسٹ) 1986 میں کرسمس پر تحفے کیلئے خریدی گئی تھی اور یہ دفتر کے دراز میں رکھی تھی۔اس گیم کی مہر بھی نہیں کھولی گئی اور یوں اسے استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس طرح کسی نیلامی میں پیش کیا جانے والا یہ گیم سب سے بہترین حالت میں ملا ہے ۔

اس گیم کا پہلا ورژن 1986 میں نائنٹینڈو نے ریلیز کیا تھا لیکن 1987 میں اس کی پیکنگ تبدیل کردی تھی اور یہی وجہ ہے کہ 1986 کی پیکنگ والے صرف چند گیم ہی موجود ہیں جو اب نایاب ترین شمار ہوتے ہیں۔
 

Advertisement