85سالہ سابق ایم این اے عبدالحق میاں مٹھو کی دوسری شادی

85سالہ سابق ایم این اے عبدالحق میاں مٹھو کی دوسری شادی

میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ 85 برس کے ہیں، ان کی دوسری بیوی ڈہر خاندان کے جام عبدالستار کی صاحب زادی ہیں۔ ان کی عمر 45 سال ہے اور وہ بیوہ ہیں۔ عبدالحق عرف میاں مٹھو کی پہلی اہلیہ کافی عرصہ قبل انتقال کر چکی ہیں۔

مذکورہ شادی بھائی، بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد کی مرضی سے ہوئی ہے۔ اس وقت میاں مٹھو کی اولاد سمیت 150سے زائد بیٹے، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں اور پڑپوتیاں ہیں، گذشتہ انتخابات میں ایم این اے کی جی ڈی اے کی نشست پر 90 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے، میاں مٹھو پیپلزپارٹی دور میں ایم این اے رہ چکے ہیں۔