اٹلی کے قصبے میں ایک ڈالر میں گھر خریدنے کی سکیم

اٹلی کے قصبے میں ایک ڈالر میں گھر خریدنے کی سکیم

میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے قصبے میں ایک ڈالر میں گھر خریدنے کی سکیم کے تحت امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون روبعیہ ڈئنیلز نے 2019 میں اپنے لیے سسلی کے شہر موسومیلی میں ایک گھر خریدا تھا اور بعد میں مزید دو گھر اپنے بچوں کیلئے خریدے ، تاہم اس پیشکش میں باقی معاملات بھی شامل ہیں جن کا خاتون کو معلوم نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق خریدار کو ایک ڈالر کا مکان خریدنے سے قبل ہزاروں ڈالرز سکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں جمع کرانے ہوتے ہیں، خریدار کو تین سال کے اندر اندر تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنا ہوگا جس کے بعد سکیورٹی ڈپازٹ واپس مل جاتا ہے ۔