لندن:(روزنامہ دنیا) بغیر رکے مسلسل بولے جانا ویسے بھی اچھا نہیں ہوتا اور اب ایک مچھلی میں بھی یہی آداب پائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی گفتگو کے دوران وقفے لیتی ہے لیکن اپنا پیغام بجلی کی بدولت ہی پہنچاتی ہے اس کا حیاتیاتی نام Brienomyrus brachyistius ہے ۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ یہ بجلی کے لگاتار سگنل کی بوچھاڑ کے درمیان وقفہ لیتی ہے اور مکمل خاموش ہوجاتی ہے لیکن جب مچھلیاں اکیلی ہوتی ہیں تو وہ بجلی کے جھماکے کم خارج کرتی ہیں اور وقفہ بھی نہیں لیتیں۔
ماہرین نے ایک مچھلی کا جوڑا لیا اور اس میں سے ایک کی مصنوعی طور پر بجلی کی سرگرمی کو روک کراسے خاموش کرایا تو اسی وقت دوسری مچھلی کی دماغی سرگرمی بڑھنے لگی۔ عین اسی طرح کا رویہ ہم انسان بھی اختیار کرتے ہیں۔اس طرح نہ صرف مچھلیوں کے درمیان مکالمہ ہوتا ہے بلکہ خاموش رہ کر وہ بجلی کے سگنل سے ایک دوسرے کو توجہ سے سنتی بھی ہیں۔