سان سلوا ڈور:(روزنامہ دنیا) وسطی امریکہ کے ملک سلوا ڈور کے ایک ویران قصبے میں پراسرار گھر سے برآمد ہونے والی اجتماعی قبر نے علاقہ مکینوں میں دہشت پھیلا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چالچواپا میں واقع گھر کے پڑوسیوں نے درد ناک چیخوں کی آوازیں سنیں انہوں نے دیکھا کہ جیکولن پالولیما جب چیختی ہوئی گھر سے باہر بھاگی تو پیچھے سے آنے والے ایک شخص نے اس کے سر پر لوہے کا پائپ مارا جس کے بعد وہ گر گئی۔مذکورہ شخص اسے گھسیٹتا ہوا گھر کے اندر لے گیا۔
وہ شخص 51 سالہ سابق پولیس اہلکار ہیوگو آسوریو تھا،پولیس کے پہنچنے تک جیکولن پالولیما اس کے بھائی اور اس کی والدہ کی لاشیں ملیں ، اس کے علاوہ پولیس کو ابتدائی طور پر گھر کے پچھلے حصے سے مزید 14لاشیں ایک اجتماعی قبر سے بھی ملیں۔پولیس نے ملزم سابق پولیس اہلکار ہیوگو آسوریو کو گرفتار کرلیا ہے تاہم اٹارنی جنرل کے دفتر نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔