خوراک کی قلت، بندروں میں گھمسان کارن پڑ گیا، ویڈیو وائرل

خوراک کی قلت، بندروں میں گھمسان کارن پڑ گیا، ویڈیو وائرل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنکاک سے تقریباً 100 کلو میٹر کے فاصلے پر بندروں کے دو گروہ خوراک کے حصول کیلئے گتھم گتھا ہو گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندروں کا گروہ سڑک کنارے خوراک کے حصول کیلئے پہلے سے موجود تھا جبکہ دوسرے گروہ نے اس پر دھاوا بول دیا ۔

خوراک کے لئے لڑتے بندر چار منٹ تک سڑک پر چلنے والی ٹریفک سے بے نیاز رہے ، اس گھمسان کے رن کے باعث کئی گاڑیاں رک گئیں ،کورونا کے باعث تھائی لینڈ میں غذائی قلت ہے جبکہ بندر بھی اس مسئلے کا شکار ہیں ۔