ہاتھوں سے محروم شخص نے پاؤں سے امتحان پاس کرلیا

ہاتھوں سے محروم شخص نے پاؤں سے امتحان پاس کرلیا

حال ہی میں توشار نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں پیر کے انگوٹھے سے لکھ کر کامیابی حاصل کی اور 70 فیصد نمبر حاصل کئے۔ انجینئر بننے کے خواہشمند توشار نے بتایا کہ سکول میں داخلے کی سب سے بڑی رکاوٹ یہ تھی میں لکھوں گا کیسے، میں نے پڑھائی کا آغاز کیا اور لکھنے کے لیے پاؤں کے انگوٹھے کو ہاتھوں کی جگہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔ دن میں 6 گھنٹے پاؤں سے لکھنے کی کوشش کرتا تھا تاکہ لکھائی میں تیزی لاسکوں۔

دوسری جانب اساتذہ کا کہنا تھا کہ توشار نے بورڈ کے امتحانات میں نہ ہی اضافی وقت مانگا اور نہ ہی لکھنے کیلئے کسی سے مدد کی درخواست کی بلکہ انہوں نے خود ہی امتحانات مکمل کئے۔