ریچھ خریداری کرنے کے لئے سپر مارکیٹ میں پہنچ گیا

ریچھ خریداری کرنے کے لئے سپر مارکیٹ میں پہنچ گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کی سپر مارکیٹ میں درجنوں شہریوں نے اس ریچھ کو گشت کرتے دیکھا،ریچھ مختلف ریکس کے درمیان آزادی سے گھوم پھر رہا تھا،مارکیٹ کے عملے نے ریچھ کو بہت مشکل سے باہر کا راستہ دکھایا جس کے بعد لوگوں کی جان میں جان آئی۔

وہاں موجود افراد نے ریچھ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔پولیس کے مطابق یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں ریچھ کو پرہجوم مقام پر دیکھا گیا ہے ۔