دنیا کا طاقتور ترین مقناطیس جو بحری جہاز تک کو کھینچ سکتا ہے

دنیا کا طاقتور ترین مقناطیس جو بحری جہاز تک کو کھینچ سکتا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل سولینوئیڈ کو امریکی ادارے ‘‘جنرل اٹامکس’’ نے کئی سال کی محنت سے تیار کیا ہے ۔ یہ اتنا طاقتور ہے کہ ایک لاکھ ٹن وزنی، طیارہ بردار بحری جہاز تک کو اپنی مقناطیسی طاقت سے کھینچ سکتا ہے ۔یہ مقناطیس 14 فٹ چوڑا اور 60فٹ اونچا ہے جو سپر موصل مادّے استعمال کرتے ہوئے اتنی شدید مقناطیسی قوت پیدا کرسکتا ہے جو مبینہ طور پر زمینی مقناطیسی میدان کے مقابلے میں 28000گنا زیادہ ہے ۔

فرانس پہنچنے کے بعد اسے ‘‘انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر ایکسپیریمنٹل ری ایکٹر’’ کی سائٹ تک پہنچایا جائے گا، جہاں یہ تجارتی پیمانے پر بجلی بنانے کے عالمی منصوبے کا حصہ بن جائیگا۔