گمشدہ کتا ساڑھے 3سو کلومیٹر سفر طے کرکے گھر پہنچ گیا

گمشدہ کتا ساڑھے 3سو کلومیٹر سفر طے کرکے گھر پہنچ گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی الپس کے دشوار گزار پہاڑی راستوں سے سووی مقام تک کا فاصلہ قریب ساڑھے تین سو کلو میٹر کا ہےکوئی بھی شخص جی پی ایس کے بغیر اس راستے سے نہیں گزر سکتا لیکن شکاری نسل کا ٹیریئر کتا پابلو اکیلے یہ فاصلہ طے کر سووی میں واقع اپنے مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے ۔پابلو کا تعلق جس خاندان سے ہے ، وہ الپس میں شکار کھیلنے گئے ہوئے تھے اور وہاں کسی وقت پابلو لاپتہ ہو گیا مگر چند دنوں بعد وہ خود سے یہ ساری مسافت طے کرتا ہوا اپنے مالک کے گھر پہنچ گیا۔

کوئی بھی انسان کسی کتے کی اس خوبی سے حسد کر سکتا ہے کہ راستہ پہچاننے کی اس کی حس اپنے مالک سے بہتر ہوتی ہے ۔ صدیوں سے انسان کتوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کرتا چلا آ رہا ہے کیونکہ اس جانور کو ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت بھی حاصل ہے ۔