حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس

حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس

مسجد الحرام میں خطبہ دیتے ہوئے امام شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے حوثی ملیشیا کے مکہ، مدینہ اور شہری تنصیبات پرحملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین پر حملے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنتے ہیں، حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے جعلی ویڈیوز اور آوازیں بنا کر پھیلانا جھوٹ اور حرام عمل ہے، جدید ٹیکنالوجی اللہ کی نعمت ہے، اسے اطاعت الٰہی اور خوشنودی کے لیے استعمال کیا جائے۔

دوسری جانب مسجد نبویﷺ کے امام شیخ خالد المعینا نے خطبہ میں کہا کہ حرمین شریفین سے عداوت رکھنے والوں کی دشمنی انہیں گمراہی اور رسوائی تک لے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اللہ تعالیٰ کا محترم گھر اوراس کے نزدیک محبوب ترین سرزمین ہے۔