حوثیوں کا خطرہ اب یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، یمنی مندوب

حوثیوں کا خطرہ اب یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، یمنی مندوب

یمنی مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ حوثیوں کو اسلحے اور مالی وسائل کی فراہمی روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بننے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمنی عوام، حکومت اور ریاستی اداروں کی مدد کر رہا ہے، حوثیوں کی کارروائیاں بند ہونے سے خطے میں حقیقی اور پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔