ریلوے ملازم نے بلی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا

ریلوے ملازم نے بلی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا

ایسی ہی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جو کہ نیو یارک سٹی کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی ٹرین کی پٹڑی پر موجود ہوتی ہے اور سامنے سے ٹرین آرہی ہوتی ہے۔

ریلوے سٹیشن کے عملے میں سے ایک شخص کی نظر بلی پر جاتی ہے تو وہ فوراَ نیک دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی کو ٹرین کی پٹڑی سے اُٹھاکر پلیٹ فارم پر چھوڑ دیتا ہے۔ بلی کو بچانے والے شخص کے اس نیک کام پر سوشل میڈیا صارفین اُن کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔