پریمی جوڑے نے بڑی دیگ میں بیٹھ کر منزل پا لی

پریمی جوڑے نے بڑی دیگ میں بیٹھ کر منزل پا لی

بھارت کی ریاست کیرالہ میں ان دنوں سیلابی صورتحال نے تباہی مچا رکھی ہے، کھیت کھلیان کیا، گلیوں سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے جس نے آنے جانے کے راستے مسدود کر رکھے ہیں۔ مگر یہ مشکلات تو عام انسانوں کیلئے ہیں، پیار میں مبتلا افراد کب ان مشکلات کو خاطر میں لاتے ہیں۔ پریمی جوڑنے نے سیلاب کے باوجود اپنی شادی کی مقررہ تاریخ پر ہی ایک ہونے کا فیصلہ کیا اور بڑی دیگ میں بیٹھ کر مندر پہنچ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریمی جوڑا دیگ میں ایسے بیٹھا ہے جیسے کشتی میں سفر کیا جاتا ہے اور 2 آدمی اسے کھینچ کر مندر تک لے جا رہے ہیں۔

شادی کیلئے پوری سج دھج سے تیار اس جوڑے کی مندر جانے اور واپسی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور سب کو سبق دے گئی کہ پیار حقیقت میں خلوص بھرا ہو تو مشکلات خودبخود آسانیوں میں بدلتی چلی جاتی ہیں۔