تازہ ترین
  • بریکنگ :- سابق دورمیں اسپتال کو نقصان پہنچایاگیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- پی کےایل آئی میں 50 فیصدمریضوں کامفت علاج ہوگا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- چیئرمین بورڈ آف گورنرزکوبحال کردیاگیا ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- نرسنگ یونیورسٹی کوایک سال میں مکمل کیاجائےگا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ورلڈکلاس نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- نیب الٹا ہوگیا ایک دھیلےکی کرپشن نہیں نکال سکا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نےاپنےمخالفین کو دیوار سےلگائےرکھا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ایک ماہ کےدوران پی کےایل آئی کا تیسرا دورہ ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے،وزیراعظم

40 سال جنگل میں گزارنے والا دنیا کی زندگی دیکھ کر حیران

Published On 23 October,2021 07:25 pm

ہنوئی: (ویب ڈیسک) ویتنام سے تعلق رکھنے والے رئیل لائف ٹارزن کی چالیس سال جنگل میں گزارنے کے بعد دنیا کو پہلی بار دیکھنے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

جنوبی مشرقی ایشیا کے ملک ویتنام سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ہووین لنگ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 40 سال جنگل میں گزارنے کے بعد ہووین لنگ دنیا کو حیرانی اور انتہائی تجسس سے دیکھ رہا ہے۔

ویڈیو میں ہووین لنگ کے چہرے پر حیرانی کے تاثرات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، وہ جہاز میں سفر کرتے، تاحدِ نگاہ سمندر اور آسمان کو چھوتی جگمگاتی عمارتوں کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔

1972ء میں ویتنام جنگ کے دوران ہووین لنگ اپنے والد کے ساتھ امریکی بمباری سے بچنے کے لئے جنگل میں بھاگ گیا تھا ، کیونکہ امریکی بمباری کے باعث ان کا آدھا خاندان مرگیا تھا۔

واضح رہے کہ ہووین لنگ کی یہ ویڈیو اُن کی موت کے بعد جاری کی گئی ہے، ہووین لنگ کینسر میں مبتلا تھا۔