تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 20 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 29 ہزار 97ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 58 ہزار 334 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 7586 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 13 فیصدرہی،این سی اوسی

بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح، ولیمے کی تقریب میں دلہا دلہن کے نعرے

Published On 25 October,2021 09:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے دس وکٹوں سے شکست دی تھی جس کا جشن پاکستانی دنیا بھر میں منا رہے ہیں، اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دلہا کے ساتھ بیٹھی دلہن سمیت مہمانوں کو بھی پاکستان کو ملنے والی فتح پر جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کا جوش وخروش پاکستان یا بھارتی کرکٹ شائقین سمیت دنیا بھر میں پایا جاتا ہے، اس جوش وخروش کی بناء پر دنیا بھر میں کل ہونے والا میچ بھی بڑے جوش وخروش سے دیکھا گیا، کہیں یہ میچ اہل خانہ نے مل کر دیکھا تو کہیں سڑکوں پر بڑی اسکرین پر دیکھا گیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ولیمے کی تقریب سے دلہا دلہن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ولیمے میں دلہا سمیت شریک مہمانوں کو پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دلہا کو تقریب کے دوران اسٹیج پر ہی پاکستان کے زندہ باد لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دلہا کے ساتھ بیٹھی دلہن سمیت مہمانوں کو بھی پاکستان کو ملنے والی فتح پر جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔