کیلیفورنیا میں ڈالروں کی بارش، پولیس کی شہریوں کو وارننگ

کیلیفورنیا میں ڈالروں کی بارش، پولیس کی شہریوں کو وارننگ

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شہریوں کو سڑک پر خوشی خوشی پیسے جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں پیسے لے جانے والی ایک وین سے ڈالرز اچانک سڑک پر گرنا شروع ہو گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر سڑک سے نوٹ اٹھاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے چہرے خوشی سے دمک رہے ہیں۔ سڑک پر بکھرے ڈالر دیکھ کر ہر کسی نے اپنی گاڑی روک کر ڈالر سمیٹنے شروع کر دیئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد شہریوں کو ڈالر واپس لوٹانے کی وارننگ بھی دی ہے۔