پاکپتن:(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کےشہر پاکپتن میں انوکھی شادی دیکھی گئی جہاں پرمہنگائی سے تنگ دولہا موٹرسائیکل پردلہن کو بیاہنے چلا گیا۔
یہ انوکھی شادی پاکپتن کے محلہ شاہد نگر میں ہوئی جہاں پر شاہ زیب شاہ نامی دولہا موٹر سائیکل چلا کر دلہن لینے پہنچا۔
میرج ہال پہنچنے پر موٹر سائیکل سوار دولہے میاں کا بینڈ باجوں سے پر تپاک استقبال کیا گیا جبکہ دولہے شاہ زیب کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر مہمان اور باراتی سب خوشی سے نہال ہوگئے۔
اس موقع پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دولہا نے کہا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اس لیے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پٹرول ڈلوا کردلہن لینے آگیا ہوں۔