واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست نیو ہمشائر میں مقیم دو بھائی گذشتہ 3 دہائیوں سے ایک ہی ٹافی ایک دوسرے کو بطور تحفہ دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی بھائیوں میں ایک ٹافی دینے کا سلسلہ 1987 میں اس وقت شروع ہوا جب ریان واسن نے کرسمس کیلئے مذاق کے طور پر اپنے بھائی ایرک واسن کو مختلف پھلوں کے ذائقے کے ساتھ ایک 10 رول فرینک فورڈ سانتا کینڈی بک دی، اس کا خیال تھا کہ ایرک اسے پسند نہیں کرے گا۔
ایرک نے یہ ٹافی رکھ لی اور اگلے برس ریان کو وہی بطور تحفہ دے دی۔ بس یہاں سے ایک ہی کینڈی ہر سال ایک دوسرے کو دینے کا سلسلہ شروع وہ گیا اور 1987 میں خریدی گئی کینڈی اب تک دونوں بھائیوں کے درمیان گھوم رہی ہے اور اب یہ ایک رسم بن گئی ہے جسے ان کے دوست اور رشتے داروں نے بھی اپنایا ہے۔