گذشتہ سال 600 سے زائد نئے جانور اور پودے دریافت

گذشتہ سال 600 سے زائد نئے جانور اور پودے دریافت

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے 70 سے زائد پودوں اور جانوروں کی نئی انواع کا اعلان بھی کیا۔ کیلی فورنیا اکادمی برائے سائنس کے ماہرین نے خوبصورت تارہ مچھلی، نیلے نشانات والی گٹار فش اور پائپ ہارس سمیت 70 نئی انواع کا اعلان کیا۔ اکادمی کے سربراہ شینن کے مطابق نئی دریافتیں مڈغاسکر ، میکسیکو اور ایسٹر جزائر سے ہوئی ہیں۔

ان جانداروں میں 14 بھنورے، 12 اقسام کی سی سلگ، 9 اقسام کی چیونٹیاں، مچھلیوں کی 6 اقسام، 6 طرح کے بچھو، 5 اقسام کے پھول دار پودے، 4 مختلف شارکس ، 3 مکڑیاں، ایک قسم کی سمندری گھاس اور دیگر جاندار شامل ہیں۔