نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پرائمری سکول کے ایک ننھے طالبعلم کی ناراض ٹیچر کو منانے اور غلطی کو نہ دہرانے کے وعدے کی ویڈیو نے لوگوں کا دل موہ لیا ہے، اس ویڈیو پر صارفین نے بھی مزے مزے کے کمنٹس کئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم طالب علم کرسی پر بیٹھی بظاہر ناراض نظر آتی اپنی ٹیچر کو منا رہا ہے اور ٹیچر بار بار ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ تم ہر بار وعدہ کرتے ہوئے اور پھر کلاس میں وہی کرنے لگتے ہو، اب میں تم سے بات نہیں کروں گی۔
اس پر بچہ شدید پریشان ہو کر خفا ٹیچر کو منانے کی کوششیں اور تیز کردیتا ہے، کبھی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کراتا ہے تو کبھی ان کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھ کر چہری قریب لاتا ہے تاکہ آنکھ سے آنکھ ملا کر معافی مانگ سکے۔
بچے کو اتنا پیار کرتا دیکھ کر ٹیچر کا دل پگھل جاتا ہے اور وہ بچے سے غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لیکر اسے معاف کردیتی ہیں اور بچہ انھیں پیار کرتا ہے۔
— ज़िन्दगी गुलज़ार है ! (@Gulzar_sahab) September 12, 2022