اوٹاوا: ( ویب ڈیسک ) کینیڈین پولیس کی جانب سے برآمد کی جانے والی نہر میں تیرتی ہوئی مشتبہ’ لاش ‘ ایک پتلا نکلی۔
رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی پولیس نے بتایا کہ پولیس کی ایک غوطہ خور ٹیم نے ایک نہر میں تیرتی ہوئی ایک مشتبہ لاش کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اطلاع شدہ باقیات کو برآمد کیا لیکن وہ درحقیقت ایک پتلا نکلا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ افسران کو ایک نہر میں تیرتی ہوئی مشتبہ لاش کے بارے اطلاع ملی جس پر یارک ریجنل پولیس ڈائیو یونٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ غوطہ خوروں نے جب تیرتی ہوئی چیز کو برآمد کیا تو وہ درحقیقت ایک پتلا تھا۔