راجستھان: (ویب ڈیسک) بھارت میں بھائیوں نے بہن سے بے پناہ محبت کی انوکھی مثال قائم کر دی۔
سونا، چاندی، جائیداد، مہنگی گاڑیوں سمیت 8 کروڑ کا جہیز 4 بھائیوں نے اپنی بہن کو دے دیا جس کے بارے میں سن کر ہر کوئی حیران ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھی اور مہنگی ترین شادی بھارتی ریاست راجستھان میں رچائی گئی ہے جہاں ڈھنگسارا گاؤں کے ضلع ناگور میں چار بھائیوں نے اپنی بہن کو کروڑوں کا جہیز دیا۔
رپورٹس کے مطابق جہیز میں 2.21 کروڑ نقد، 4 کروڑ مالیت کی 100 بیگھہ زمین دی گئی، صرف اتنا ہی نہیں 71 لاکھ کا ایک کلو سونا، 9.8 لاکھ مالیت کی 14 کلو چاندی، 7 لاکھ کا ٹریکٹر اور شادی میں آنے والے مہمانوں کو بھی تحائف دیئے گئے جن کی قیمت کُل ملا کے کروڑوں میں تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی قانون کے مطابق جہیز دینے سے منع کیا گیا ہے جبکہ جہیز اپنے منہ سے مانگنے والوں کیلئے 7 سال جیل کی سزا رکھی گئی ہے لیکن اس کے باوجود راجستھانی بھائیوں نے اپنی بہن کو مہنگا ترین جہیز دیا۔