نیویارک: (ویب ڈیسک) حالیہ دور میں چھوٹے بیگز کا فیشن کافی پروان چڑھا ہے لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ دنیا میں ایک ایسا بیگ بھی ہے جس کا سائز ریت کے ذرے سے بھی چھوٹا ہے جسے دیکھنے کیلئے مائیکر و سکوپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ ایم ایس سی ایچ ایف نے یہ پرس تخلیق کیا ہے جسے وہ پیرس فیشن ویک میں نمائش کیلئے پیش کریں گے اور اس کی نیلامی بھی کی جائے گی۔
آرٹسٹ نے یہ پرس فرانس کی مشہور کمپنی لوئس ووٹن کی نقل میں بنائی ہے جس پر کمپنی کا مشہور لوگو اور ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔
آپ کو یہ جان کر یقیناً حیرانی ہوگی کہ آرٹسٹ نے اس پرس میں جیبیں بھی بنائی ہیں جو دھول کے دھبے سے بڑی نہیں ہیں، اس بیگ کیلئے ہرے رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے جو اسے منفرد بنا رہا ہے۔
اس پرس کے حوالے سے مزید بتایا جا رہا ہے کہ یہ پرس اتنا چھوٹا ہے کہ عام آنکھ سے نظر ہی نہیں آئے جو دیکھنے میں صرف ایک ریت کا ذرہ لگتا ہے تاہم اسے دیکھنے کیلئے مائیکروسکوپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
دنیا کے سب سے چھوٹے پرس کی پیمائش 657 بائی 222 بائی 700 مائیکرو میٹر ہے۔
ایم ایس سی ایچ ایف کی جانب سے دنیا کے سب سے چھوٹے پرس کے بارے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ رہا ہے۔