بیوی نے شوہر کی دوسری شادی پر قیمتی گاڑی بطور تحفہ پیش کر دی

Published On 13 November,2023 11:22 am

کویت: (ویب ڈیسک) کویت میں بیوی اپنے شوہر کی دوسری شادی پر اتنی خوش ہوئی کہ اس نے مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے کر ہر کسی کو حیرت میں مبتلا کر ڈالا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں بیوی نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کے موقع پر قیمتی گاڑی تحفے میں دی ہے۔

اس کا یہ کہنا تھا کہ ”آپ نے میرے ساتھ بیحد اچھا سلوک کیا ہے اور میرے جذبات کا خیال رکھا ہے اور میرے لئے اپنے دل میں ایک کشادہ گھر بنایا ہے، خدا کاشکر ہے، اس دن آپ کا میرے ساتھ ہونا، میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ خدا آپ کو کامیابی عطا کرے۔

بیوی کی جانب سے اپنائے گئے اس عجیب و غریب رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جب کہ یہ کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گیا ہے۔