عجیب و غریب نظر آنے والی شے نے خاتون کو دہشت زدہ کردیا

عجیب و غریب نظر آنے والی شے نے خاتون کو دہشت زدہ کردیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ میلبورن کی رہائشی ہیننا سائیکامور کے ساتھ پیش آیا، ہیننا اپنی دوست کے گھر موجود تھی جہاں اس کی عجیب و غریب دکھنے والی شے پر نظر پڑی۔

وہ شے انتہائی خوفناک دکھائی دے رہی تھی اور ایسے معلوم ہو رہا تھا جیسے وہ فرش پر نصب بورڈز کو اکھاڑ رہی ہو، خاتون نے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر آسٹریلوی فنگس گروپ میں اپلوڈ کر دیں، ساتھ یہ سوال پوچھا کہ کوئی بتائے گا کہ یہ کیا ہے؟۔

صارفین نے جب ان تصاویر کو دیکھا تو مختلف قسم کے تبصرے کیے، ایک صارف نے کہا کہ یہ مائنڈ فلیئر ہے جو نیٹ فلکس سیریز سٹرینجر تھنگز کا مونسٹر تھا۔

کچھ صارفین نے اسے سپائیڈر مین فلموں کا وینم قرار دیا ہے جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ یا تو درختوں کی جڑیں ہیں یا سیاہ فنگس جو کہ ایک فنگس کی ہی قسم ہے۔