شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑنے پر لڑائی، 6 افراد زخمی

شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑنے پر لڑائی، 6 افراد زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں چند روز قبل یہ واقعہ پیش آیا، آگرہ میں برج بھان کشواہا نامی شہری کی رہائش گاہ پر شادی کی تقریب جاری تھی کہ کھانے کے دوران رس گلوں کی کمی کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں بھی اتماد پور میں ایک شادی میں مٹھائی کی کمی کو لے کر ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔