سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے بچے پیدا کرنے پر 75 ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے ہر ملازم کو بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جنوبی کریا کی دارالحکومت سیئول میں واقع ایک تعمیراتی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کیلئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کے مطابق کمپنی اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 100 ملین کورین وان یعنی 75 ہزار امریکی ڈالر دے گی جو لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کئے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔