میڈرڈ:(ویب ڈیسک ) معروف ہسپانوی فیشن برینڈ ’’بیلنسیاگا ‘‘ کا ٹیپ رول کی مشابہت والا ٹرانسپیرنٹ کڑا متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 44 ہزار ڈالر ہے۔
معروف ہسپانوی فیشن برینڈ ’’بیلنسیاگا‘‘ کا جیولری پیس عجیب و غریب ڈیزائن کی وجہ سے انٹرنیٹ پر ٹرولنگ کا نشانہ بن چکا ہے۔
’’بیلنسیاگا‘‘ کا شمار دنیا کے مہنگے ترین برینڈز میں ہوتا ہے،ٹیپ رول کی بناوٹ والا کڑا رواں سال متعارف ہونے والی کولیکشن کا حصہ ہے،اس کڑے پر بیلنسیاگا کا لوگو نمایاں اورایڈہیسیو کا لفظ انگریزی میں لکھا ہوا ہے۔
’’بیلنسیاگا‘‘ کے کرییٹو ڈائریکٹر ڈیمنا گواسیلیا اس سے قبل بھی عام طور پر روزمرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کو لگژری فیشن آئٹم بنا چکے ہیں۔
واضح رہے اس کڑے میں روایتی قیمتی میٹل اور قیمتی پتھر شامل ہیں جنہیں ریسین سے بنایا گیا ہے۔