برطانیہ میں کار چوری کی کوشش کا دلچسپ واقعہ، ناخوش گوار حیرت سے چور فرار

Published On 02 April,2024 01:03 pm

لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ میں کار چوری کی کوشش کا دلچسپ واقعہ اور ناخوش گوار حیرت نے چور کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نقاب پوش چور پارکنگ گیراج میں کھڑی کار چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا، چور کو اس وقت وہ دھچکا لگا جس کی اسے توقع نہیں تھی، گاڑی کی مالک خاتون اس کار کے اندر ہی موجود تھی، اس خاتون کا 12 سالہ لڑکا بھی اس کے ساتھ تھا۔

ایسا لگتا تھا کہ نقاب پوش چور نے گاڑی کے اندر ان کی موجودگی کو محسوس نہیں کیا تھا، خاتون کو نہ دیکھنے کی وجہ چور کے سر پر رکھا ماسک ہوسکتا یا پھر شاید چور کی دیکھنے کی صلاحیت متاثر تھی، یا رات کے آخری پہر روشنی کی کمی سے بھی چور  کار میں موجود خاتون کو نہ دیکھ سکا۔

بہادر خاتون واردات کے دوران تیزی سے کار سے باہر نکلی اور نقاب پوش چور کا پیچھا کرنا شروع کر دیا، تاہم چور تیزی سے اس جگہ سے فرار ہوگیا۔

برطانیہ میں اس دلچسپ کار چوری کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے بہت سے صارفین کو مسکرانے پر مجبور کردیا ہے۔

Advertisement