سائیکلسٹ نے یونی سائیکل پر آئرلینڈ پار کر کے گینیز بک میں نام درج کرا لیا

سائیکلسٹ نے یونی سائیکل پر آئرلینڈ پار کر کے  گینیز بک میں نام درج کرا لیا

ایمون کِیونے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونی سائیکل پر سب سے تیزی سے آئرلینڈ پار کرنے کے ٹائٹل نے انہیں اپنی جانب اس لیے مائل کیا کیوں کہ یہ بیک وقت خوف اور مضحکہ خیزی پر مبنی تھا۔

انہوں  نے بتایا کہ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے لی جانے والی تربیت سے قبل کبھی بھی یونی سائیکل نہیں چلائی تھی، انہوں نے اپنی کوشش کے دوران ہر روز تقریباً 12 گھنٹے سفر کیا۔

ایمون کا  مزید کہنا تھا کہ دن کے آخر میں بعض اوقات یونی سائیکل پر چند میل کا فاصلہ طے کرنا بھی مشکل ہوجاتا تھا۔